شام میں روس کے داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے، 120 داعشیوں سمیت 60 بیرونی آلہ کار ہلاک


شام میں روس کے داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے، 120 داعشیوں سمیت 60 بیرونی آلہ کار ہلاک

روسی وزارت دفاع نے شام اپنے فضائی حملوں میں 120 داعشی دہشتگردوں سمیت 60 بیرونی آلہ کاروں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے رائٹرز کےحوالے سےخبر دی ہے کہ روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شام میں داعش کے  ٹھکانوں پر فضائی حملوں کے نتیجے میں 120 داعشی دہشتگرد اور ان  کے 60 بیرونی آلہ کار ہلاک کر دئے گئے ہیں۔

روسی وزارت دفاع نے مزید کہا کہ المیادین میں دہشتگردوں کا ایک بیس اور 80 جنگجو جن میں 9 شمالی قفقاز کے باشندے تھے، فضائی حملے میں مارے گئے جبکے 40 داعشی دہشتگرد البو کمال شہر کے اطراف میں ہوائی حملے میں موت کے گھاٹ اتار دئے گئے ہیں۔

ان حملوں کے نتیجے میں تیونس، مصر اور دیر الزور سے تعلق رکھنے والے داعش کے آلہ کار بھی مارے گئے ہیں۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی ایک بڑی تعداد عراقی سرحد کی جانب سے البو کمال شہر میں داخل ہو رہی ہے۔

واضح رہے المیادین وہ آخری شہر ہے جو ابھی بھی داعش کے قبضے میں ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری