خواتین کو خوف زدہ کرنا ایجنسیوں کی کارستانی ہے/ خواتین کے بال کاٹے جانے کے خلاف کشمیر بند کی اپیل


خواتین کو خوف زدہ کرنا ایجنسیوں کی کارستانی ہے/ خواتین کے بال کاٹے جانے کے خلاف کشمیر بند کی اپیل

مقبوضہ وادی میں گزشتہ کئی ہفتوں سے پراسرار طریقے سے خواتین کے بال کاٹے جانے کے خلام مزاحمتی قیادت نے 9 اکتوبر بروز سوموار کشمیر بند کی کال دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سید علی گیلانی، میر واعظ عمرفاروق اور محمد یاسین ملک نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں وادی میں عورتوں کے بال کٹنے کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو خوف زدہ کرنا ایجنسیوں کی کارستانی ہے۔

انہوں نے گیسو تراشی کے بڑھتے ہوئے تشویشناک واقعات کے خلاف 9 اکتوبر کشمیر بند کی کال دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت کشمیری خواتین کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ خواتین کو خوف میں مبتلا کرنے کی سازشوں کے خلاف سوموار کو مکمل کشمیر بند کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام اس طرح کی سازشوں سے اپنے حق خود ارادیت کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہونگے اور نہ ہی کشمیری قوم کے موقف میں کوئی تبدیلی آئے گی۔

حریت رہنماوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس نازک موڑ پر متحد ہوکر سازشی کارستانیوں کا مقابلہ کریں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری