یمن جنگ کے سبب عالمی دباو کی صورت میں آل سعود ایران کیخلاف مضحکہ خیز الزامات دہراتا رہتا ہے


یمن جنگ کے سبب عالمی دباو کی صورت میں آل سعود ایران کیخلاف مضحکہ خیز الزامات دہراتا رہتا ہے

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب یمن پر چڑھائی اور دہشتگردوں کی حمایت کی وجہ سے جب بھی بین الاقوامی دباو کا شکار ہوتا ہے تو فوری طور پر ایران پر وہی پرانے مضحکہ خیز الزامات دہرانا شروع کر دیتا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے سعودی وزیرخارجہ کے حالیہ بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہےکہ سعودی عرب پر جب بھی یمن پر جنگ مسلط کرنے اور دہشتگردوں کی حمایت کے سبب بین الاقوامی دباو بڑھتا ہے تو وہ ایران کیخلاف سالوں پرانے مضحکہ خیز الزامات کی تکرار شروع کر دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے بھی عجیب تر یہ ہے کہ سعودی عرب اپنی تشدد اور دہشتگردی کی ترویج پر مبنی پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے وہم کا شکار ہوا ہے اور الٹا ایران کو کہ رہا ہے کہ دہشتگردوں کی سرپرستی چھوڑ کر بین اقوامی برادری میں اپنی جگہ بنالے۔

بہرام قاسمی نے یاد دلاتے ہوئے کہا کہ اپنے چھوٹے اور غریب ہمسایہ ممالک یمن کے خلاف فوجی جارحیت اور سخت زبان کے استعمال کے علاوہ یمن میں ناقابل برداشت جنگی جرائم، خطے میں تکفیری دہشتگردوں اور شدت پسندی کی ترویج حالیہ سالوں کے دوران سعودی عرب کی خارجہ پالیسی کا آشکار نمونہ ہے جسے چھپانے کیلئے آل سعود کے پاس سوائے رائے عامہ کے فکری انحراف، پروپیگنڈے اور زیادہ سے زیادہ پیٹرو ڈالر کے استعمال کے کچھ نہیں ہے جبکہ ان کی رسوائی اس سے بھی کہیں زیادہ ہے جسے پنہاں کرنے کیلئے مذکورہ عوامل سے استفادہ کرنا ہرگز کارآمد ثابت نہیں ہوگا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری