ایران اور فرانس کے مابین ایٹمی معاہدے کے بعد بڑھتی قربتیں


ایران اور فرانس کے مابین ایٹمی معاہدے کے بعد بڑھتی قربتیں

ایران اور فرانس کی مشترکہ تجارتی کمیٹی نکے رکن نے دونوں ملکوں کے درمیان ایٹ٘ی معاہدے کے بعد باہمی تعاون کے بڑھنے کی خبر دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران اور فرانس کی مشترکہ تجارتی کمیٹی کے رکن محمدرضا نجفی منش نے سرکاری ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایٹمی معاہدے کے بعد دونوں ملکوں کے مابین قربتیں بڑھ گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ باہمی تعاون مختلف شعبہ جات میں جاری ہے جن میں ہوائی جہاز،  گا ڑیوں کے اسپئر پارٹس، ماحولیات، زراعت اور سیوریج سسٹم شامل ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور فرانس کے روابط تاریخی لحاظ سے بہت پرانے ہیں۔ ایٹمی معاہدے کے بعد امید کی جا تی ہے کہ اقتصادی اور سیاسی میدان میں بھی ایک دوسرے سے فائدہ اٹھایا جائے۔

اقتصادی امور کے ماہر نجفی منش نے مزید کہا کہ ایٹمی معاہدے کے حوالے سے بعض مشکلات دور ہونے کے بعد دونوں ملک ایک دوسرے سے بہت زیادہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فرانس نے زراعت اور ویٹرنری کے شعبوں میں بھی بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے۔ اس وقت ایران جدید ٹیکنالوجی درآمد کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ دونوں ملکوں کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جائے تو ملکوں کے عوام زراعت اور ویٹرنری میں خاطر خواہ پیشرفت کرسکتے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری