سندھ سے امن و محبت کا پیغام لیکر جاونگا، بوہری پیشوا


سندھ سے امن و محبت کا پیغام لیکر جاونگا، بوہری پیشوا

بوہری جماعت کے روحانی پیشوا سیف الدین نے کہا ہے کہ حکومت نے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے، سندھ سے محبت و امن کاپیغام لے کر واپس جاؤں گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بوہری جماعت کے روحانی پیشوا سیف الدین نے کہا ہے کہ حکومت نے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے، سندھ سے محبت و امن کاپیغام لے کر واپس جاؤں گا۔

یہ بات انہوں نے کراچی میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی بوہری جماعت خانہ آمد کے موقع پر ان سے ملاقات میں کہی، ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور سینیٹرسلیم مانڈوی والابھی شریک تھے۔

ملاقات میں مذہبی اور باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیاگیا، بوہری جماعت کےروحانی پیشوا نے کہا کہ صوبہ سندھ صوفیوں بزرگوں کی دھرتی ہے، سندھ دھرتی کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں، سیکیورٹی کے بہترین انتظامات پر سندھ حکومت کے تعاون کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

اس موقع پر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہم اپنی دھرتی پر آنے پر آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں، سندھ دھرتی مہمان نوازی کی ایک اعلیٰ مثال ہے، سندھ دھرتی کی پہچان محبت سچائی مہمان نوازی، صوفی ازم ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ ایک روحانی پیشوا کی سندھ میں آمد ہوئی، سندھ محبت کے پرچار کی دھرتی ہے۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے بھرپور تعاون کرنے کی کوشش کی، مہمان کی عزت احترام کرنا ہمارےخون میں شامل ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری