استعماری طاقتیں سوشل میڈیا سے غلط فائدہ اٹھا رہی ہیں، آیت اللہ مکارم


استعماری طاقتیں سوشل میڈیا سے غلط فائدہ اٹھا رہی ہیں، آیت اللہ مکارم

آیت اللہ مکارم شیرازی کاکہنا ہے کہ دشمن آج ہماری سرحدوں خصوصاً کردستان کی سرحد پر بدامنی پیدا کرنا چاہتا ہے۔ اسے معلوم ہونا چاہیے کہ اس کی یہ سازش ہر گز کامیاب نہیں ہو سکتی۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مرجع تقلید آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے کہا ہے کہ دشمن سوشل میڈیا سے غلط استفادہ کرہا ہے۔

آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے محرم الحرام کے دوران کیے جانے والے سیکیورٹی انتظامات کو سراہاتے ہوئےکہا کہ اس بابرکت مہینے کے دوران سیکورٹی فورسز نے بہت اچھے طریقے سے اپنی ذمہ داریوں کو نبھایا ہے۔

آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے لاس ویگاس کے واقعے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بدامنی کا شکار اس دنیا میں فقط اسلامی جمہوریہ ایران ہی ایک ایسا ملک ہے جو جغرافیائی حوالے سے امن و امان کا حامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا دشمن ہمیشہ اس کوشش میں ہے کہ ہماری سرحدوں کو غیر محفوظ بنا دے اور ایران کو بدامنی کا شکار کر دے۔ لیکن ہمارے دشمن کو یاد رکھنا چاہیے کہ اس کی یہ کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔

انہوں نے اجتماعی وب سایٹوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن سوشل میڈیا سے غلط استفادہ کر رہا ہے، سوشل میڈیا آج کے جوان نسل کے لئے سخت نقصان دہ ہے، دشمن ایک خاص پالیسی کے تحت ہمارے جوانوں کو گمراہ کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔

انہوں نے کہا ہمیں سوشل میڈیا کے نقصانات کے بارے میں جوانوں کو آگاہ کرنا ہوگا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری