جیزان میں سعودی افواج کے ٹھکانوں پر یمنی بیلسٹک میزائل حملہ


جیزان میں سعودی افواج کے ٹھکانوں پر یمنی بیلسٹک میزائل حملہ

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے جیزان میں سعودی اتحادی افواج کے ٹھکانوں کو قاھر-2نامی میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

تسنیم نیوز نے المیسرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ  یمن کی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی جانب سے جیزان میں  سعودی آلہ کاروں کے ٹھکانوں پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا گیا ہے۔

یمنی سرکاری  فوج نے آج علی الصبح  جیزان کے علاقے میں سعودی اتحادی افواج کے کمانڈ سینٹر پر قاھر-2 نامی میزائل سے حملہ کرکے سعودی اتحادیوں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ کہ بیلسٹک میزائل ٹھیک نشانے پر لگا ہے جس کے نتیجے میں کئی سعودی فوجی ہلاک یا زخمی ہو گئے ہیں۔

المیسرہ نیوز کے مطابق یمنی سرکاری فوج سعودی اتحادیوں کے ٹھکانوں کو کسی بھی وقت نشانہ بناسکتے ہیں۔

دوسری جانب سعودی اتحادی فوج کے جارحانہ حملوں میں کم از کم 9 یمنی شہری شہید اور  شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے شمالی یمن کے صوبہ صعدہ میں المنشق نامی علاقے پر بمباری کرکے متعدد نہتے یمنیوں کو خاک وخوں میں غلطاں کردیا ہے۔

خیال رہے کہ یمن کی سرکاری فوج نے گزشتہ بدھ کے روز سعودی اتحادی فوج کے کئی ٹھکانوں پر گولہ باری کی تھی۔

یمنی فوج نے صوبہ تعز کے علاقے المخا میں موجود سعودی اتحادی افواج پر میزائل سے حملہ کیا تھا کہ جس میں متعدد سعودی اہلکار مارے گئے تھے۔

واضح رہے کہ یمنی فوج آل سعود کے اتحادی افواج کے حملوں کا بھرپور جواب دینے کی کوشش میں ہے۔

یاد رہے کہ آل سعود کی سرپرستی میں ہونے والے حملوں میں اب تک ہزاروں یمنی شہری خاک و خون میں غلطاں ہوچکے ہیں اور ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔

یمن کا 80 فیصد بنیادی ڈھانچہ بھی سعودی حملوں کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری