پیروان ولایت جموں و کشمیر کی شیعہ ہزارہ پر دہشگردانہ حملے کی پرزور مذمت


پیروان ولایت جموں و کشمیر کی شیعہ ہزارہ پر دہشگردانہ حملے کی پرزور مذمت

پیروان ولایت جموں و کشمیر نے گذشتہ روز کوئٹہ میں ہونے والے شیعہ ہزارہ کمیونٹی پر دہشتگرد انہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پیروان ولایت جموں و کشمیر کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے جمہوری اسلامی ایران سے اخبارات کے نام جاری ایک بیان میں حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

مولانا قمی نے کہا کہ شیطانی طاقتیں مسلمان ممالک میں انتشار پھیلا کر ایک نہ ایک بہانے سے مسلمانوں کا خون بہا رہی ہیں اور اپنی چنگیزیت اور تاناشاہی برقرار رکھنے کے لئے اسلام کے نام پر دہشتگرد تنظیموں کو وجود میں لاکر اسلامی تہذیب و ثقافت اور اقتصاد کو لوٹ رہے ہیں۔

مولانا نے کہا کہ اسلام کے خلاف تمام شیطانی طاقتیں یکجا ہوگئی ہیں جو کھبی یمن، برما، بحرین، شام، عراق، اور افغانستان میں مسلمانوں کا قتل عام کروارہے ہیں اور کھبی پاکستان میں بے گناہ مسلمانوں کے خون کی ندیاں بہارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ شیطانی طاقتیں دنیا کے مسلم ممالک میں مسلکی اختلافات کو ہوا دے رہے ہیں اور شیعہ سنی بلکہ شیعہ شیعہ اور سنی سنی کو آپس میں لڑوانے کے لئے سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں۔

مولانا نے کہا کہ ایسی طاقتیں اتحاد بین المسلمین خاص طور پر نظام ولایت فقیہ سے خوفزدہ ہیں اسی لئے دنیا کے گوشہ و کنار میں حامیان ولایت پر ظلم و تشدد برتنے کے لئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتے۔

انہوں نے کہا کہ آج تک پاکستانی شیعوں خاص طور پر ہزارہ کمیونٹی کو مسلسل دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ہزاروں کی تعداد میں شہید کردئے گئے ہیں لیکن ان کے حوصلے کھبی بھی پست نہیں ہوئے بلکہ ہمیشہ علی الاعلان ولایت فقیہ  کا دامن مضبوطی سے تھامے ہوئے ہیں۔

مولانا قمی نے کہا کہ دہشتگردوں کا اسلام میں کوئی جگہ نہیں اور اسلام کسی بھی صورت میں دہشتگردی کی اجازت نہیں دیتا لہذا اس طرح کی مذموم حرکات انجام دینے والے اسلام کے سنگین اور سخت ترین دشمن ہیں جن کو بے نقاب کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

مولانا نے ہزارہ برادری کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے پسماندگان سے تعزیت و تسلیت کا اظہار کیا اور مملکت خداداد کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے شرپسند اور دہشتگرد عناصر کو بے نقاب کرکے گرفتار کریں جو اس طرح مذموم اور شرمناک حرکتیں انجام دے کر پاکستان کو بدنام کررہے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری