ایران نے خطے میں امریکی منصوبوں پر پانی پھیر دیا ہے، سید حسن نصراللہ


ایران نے خطے میں امریکی منصوبوں پر پانی پھیر دیا ہے، سید حسن نصراللہ

لبنانی مزاحمتی تنظیم کے سربراہ سید حسن نصراللہ کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے خطے میں امریکہ کی تمام ناپاک سازشوں کو ناکام بنادیا ہے جس کی وجہ سے امریکہ جوہری معاہدے کو بہانہ بنا کر ڈنڈورا پیٹ رہا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ امریکی اختلافات کی اصل وجہ ایران کی جوہری سرگرمیاں نہیں بلکہ ایران نے خطے میں امریکہ کی تمام ناپاک سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے جس کی وجہ سے امریکی حکام جوہری معاہدے کو بہانہ بناکر ڈنڈورا پیٹ رہے ہیں۔

حزب اللہ کے سربراہ نے شمالی لبنان کے العین شہر میں دو شہیدوں کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران نے مشرق وسطی میں امریکی پالیسی کو ناکام بنا دیا ہے۔

سید حسن کا کہنا تھا کہ ایران نے امریکہ کے ان منصوبوں کو ناکام بنادیا ہے جو سعودی عرب کے ذریعہ خطے پر مسلط کرنا چاہتا تھا۔ اب امریکہ خطے میں اپنے منصوبوں کی ناکامی کی وجہ سے ایران سے بدلہ لینا چاہتا ہے۔

سید حسن نصراللہ نے کہا کہ امریکہ شام میں اپنے مقاصد کے لئے تکفیری دہشت گردوں کو استعمال کررہا ہے، جس کی وجہ سے داعشی دہشت گردوں کی خفیہ طور پر مدد کی جا رہی ہے۔

سید حسن نصراللہ نے کہا کہ اگر کسی نے لبنان کے خلاف دست درازی کرنے کی کوشش کی تو اس کے ہاتھ کاٹ دیئے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم امریکی دباؤ میں آکر اپنا موقف تبدیل نہیں کریں گے، خطے اور لبنان کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے استعماری طاقتوں کے خلاف جہاد جاری رکھیں گے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری