ایرانی مال بردار جہاز سمندر میں ڈوب گیا + ویڈیو


ایرانی مال بردار جہاز سمندر میں ڈوب گیا + ویڈیو

کویتی حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز ایک ایرانی مال بردار جہاز شیخ جابرالاحمد نامی علاقے کے قریب سمندر میں ڈوب گیا ہے۔

تسنیم نیوز نے کویت ٹائمز کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران کا ایک مال بردار جہاز سمندر میں غرق ہوگیا ہے۔

کویتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جہاز میں سوار تمام عملے کے ارکان بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ جہاز کے غرق ہونےکی وجوہات کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔

کویت کا کہنا ہے کہ ایرانی مال بردار جہاز تیل سے بھرا تھا لہذا کویت آئل کمپنی کے ماہرین کے ایک وفد نے جائے حادثہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے کہ کہیں جہاز سے تیل بہنا شروع تو نہیں ہوا تھا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری