صوبہ بلوچستان کی اسپیکر ایک اعلیٰ وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئیں


صوبہ بلوچستان کی اسپیکر ایک اعلیٰ وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئیں

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی اسپیکر راحیلہ درانی 14 رکنی پارلیمانی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئی ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان اسمبلی کی اسپیکر اسپیکر راحیلہ درانی 14 رکنی پارلیمانی وفد کے ہمراہ ایرانی حکام سے دونوں ممالک کی سرحدوں سمیت خطے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے تہران پہنچ گئی ہیں۔

کوئٹہ میں تعینات ایرانی قونصلر جنرل 'محمد رفیعی' نے بلوچستان اسمبلی کی  اسپیکر راحیلہ درانی اور ان کے ہمراہ پارلمانی ارکان کے  وفد کو رخصت کیا۔

واضح رہے کہ  اسپیکر کے ہمراہ وفد میں جمعیت علمائے اسلام ف، بلوچستان نیشنل پارٹی، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی اور مجلس وحدت مسلمین کے اراکین پارلیمنٹ شامل ہیں۔

راحیلہ درانی ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی سمیت بعض ایرانی وزراء کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور سرحدی معاملات خاص کر پاک ایران بارڈر کی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گی۔

رپورٹ کے مطابق راحیلہ درانی پارلیمانی وفد کے ہمراہ ایران کے شہر مشہد میں امام رضا علیہ السلام کی زیارت کا شرف بھی حاصل کریں گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری