شمالی کوریا کی امریکہ اور جنوبی کوریا کی حساس معلومات تک رسائی

شمالی کوریا کے ہیکرز نے امریکا اور جنوبی کوریا کی حساس معلومات تک رسائی حاصل کرلی جس میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو قتل کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

شمالی کوریا کی امریکہ اور جنوبی کوریا کی حساس معلومات تک رسائی

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق شمالی کوریا کے ہیکرز نے جنوبی کوریا اور امریکا کی وزارت دفاع کی اہم دستاویزات تک رسائی حاصل کرلی ہے۔

ان دستاویزات میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو قتل کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

جنوبی کورین حکام نے ہیکنگ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کے دفاعی ڈیٹا سینٹر سے 235 گیگابائٹس فوجی دستاویزات بھی چرائی گئی ہیں، ہیکرز کی جانب سے چوری کی جانے والی معلومات میں امریکا اور جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کی حساس دستاویزات سمیت مشترکہ جنگی منصوبوں کے علاوہ اہم پاور پلانٹس اور فوجی تنصیبات کے حوالے سے معلومات بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب شمالی کوریا نے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری