الحویجہ کی مکمل آزادی کا اعلان ہوگیا

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ بدنام زمانہ دہشتگرد ٹولے داعش کے قبضے سے الحویجہ کو مکمل طورپر آزاد کرالیا گیا ہے۔

الحویجہ کی مکمل آزادی کا اعلان ہوگیا

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے سرکاری سطح پر عراق کے صوبہ کرکوک کے مغربی شہر الحویجہ کی دہشت گردوں کے قبضے سے مکمل طور پر آزادی کا اعلان کیا ہے.

عراقی رضاکار فورسز کے کمانڈر "عبدالامیر یارالله" نے کہا کہ الحویجہ شہر کو داعشی دہشت گردوں سے مکمل طور پر آزاد کرالیا گیا ہے۔

حشدالشعبی کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ عراقی فوج اور رضاکار فورسز نے مغربی کرکوک میں داعش کے خلاف آپریشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے اور اب یہ علاقہ دشمن انسانیت اور انسان نما درندوں سے مکمل طور پر پاک ہوچکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے مغربی کرکوک کے الریاض نامی علاقہ سمیت 161 دیہاتوں کو داعشی درندوں سے آزاد کرالیا ہے۔

حشد الشعبی کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ الحویجہ  کی آزادی کے بعد دہشت گردوں کے حوصلے پست ہوگئے ہیں اور عراقی فوج اب نہایت آسانی کے ساتھ تمام علاقوں سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرے گی۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری