ایران کا پاکستان کیساتھ مشترکہ ادویات تیار کرنے کیلئے آمادگی کا اظہار


ایران کا پاکستان کیساتھ مشترکہ ادویات تیار کرنے کیلئے آمادگی کا اظہار

ایرانی وزیر صحت نے اپنے پاکستان دورے کے دوران کہا کہ ان کا ملک پاکستان کیساتھ مشترکہ ادویات کی تیاری میں تعاون کیلئے آمادہ ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی وزیر صحت ڈاکٹر سید حسن قاضی زادہ ہاشمی نے پاکستان دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تہران اسلام آباد کیساتھ مشترکہ ادویات کی تیاری میں تعاون کرنے کیلئے آمادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان دو ہمسایہ اور مسلمان ممالک کے درمیان ثقافتی، زبانی اور تاریخی روابط ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان صحت کے شعبے میں بے شمار مواقع موجود ہیں لہذا دونوں ممالک کے حکام کو چاہیئے کہ ان مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

ایرانی وزیر صحت نے پاکستان اور ایران میں مہلک بیماریوں کی روک تھام کے لئے مشترکہ کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطرناک بیماریوں کے وائرس آسانی سے ایک دوسرے کے ممالک میں پھیل سکتے ہیں لہذا ایران اس سلسلے میں بھی مکمل تعاون کیلئے آمادہ ہے۔

واضح رہے ایرانی وزیر صحت ڈاکٹر سید حسن قاضی زادہ ہاشمی بین الاقوامی ادارہ صحت کے علاقائی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے دو روز قبل پاکستان کے دورے پر گئے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری