ضرورت پڑنے پر شمالی کوریا کے خلاف ایٹم بم استعمال کرسکتے ہیں، امریکہ


ضرورت پڑنے پر شمالی کوریا کے خلاف ایٹم بم استعمال کرسکتے ہیں، امریکہ

امریکہ نے شمالی کوریا کو ایٹمی حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑنے پر ایٹم بم کا استعمال کیا جاسکتا ہے ۔

تسنیم خبررساں ادارے نے اسکائی نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے ہائیڈروجن بم کے تجربے کے بعد امریکی حکام  نے شمالی کوریا کے خلاف ایٹمی حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ  اگر شمالی کوریا اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا تو امریکہ ایٹمی صلاحیت بھی استعمال کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے ہائیڈروجن بم کا تجربہ کیا تھا جس کے بعد امریکی صدر نے جاپانی صدر سمیت مختلف ممالک کے حکام سے مشاورت کی تھی۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق امریکا اپنی سرزمین اور اتحادیوں کے دفاع کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان کی مشترکہ فوجی مشقوں کے پش نظر شمالی کوریا اپنی دفاع کو مضبوط بنانے کی کوشش کررہا ہے۔

شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ انہیں امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا سے شدید خطرات لاحق ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری