جنگ کی وجہ سے یمن وبا جیسی مہلک بیماریوں کا شکارہے، ولد الشیخ


جنگ کی وجہ سے یمن وبا جیسی مہلک بیماریوں کا شکارہے، ولد الشیخ

یمن میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کا کہنا ہے کہ جنگ کی وجہ سے یمن میں وبا سمیت مختلف قسم کی بیماریاں تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہیں۔

تسنیم نیوز نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمن کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد الشیخ احمد کا کہنا ہے کہ جنگ کی وجہ سے پورا ملک مختلف مہلک بیماریوں کا شکار ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یمن میں انسانی بحران پیدا ہو رہا ہے یہاں پر فوری طور پر جنگ بندی کرکے انسانیت کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

والد الشیخ نے کہا کہ میں سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ  یمن میں جنگ بندی کے لئے اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کرے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کی وجہ سے یمن میں دہشت گرد گروہ داعش کے منظم ہونے کے خطرات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ولد الشیخ کا کہنا تھا کہ 17 ملین سے زائد یمنی عوام کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ آل سعود نے مارچ 2015ء میں اپنے اتحادی منصورہادی کی حکومت کو بحال کرنے اور یمن کی انقلابی تحریک انصاراللہ کو کچلنے کی غرض سے یمن پر اپنی جارحیت کا آغاز کیا تھا جو اب تک جاری ہے۔

واضح رہے کہ یمن پر سعودی بمباری میں ہر روز بڑی تعداد میں یمنی شہری مارے جا رہے ہیں جبکہ دوسری جانب قحط نے اس ملک کو اپنے لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

خیال رہے کہ یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم کی عالمی سطح پر شدید مذمت کی جا رہی ہے لیکن آل سعود عالمی برادری کے احتجاج کی پرواہ کئے بغیر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے، سعودی اتحادی افواج  کے فضائی حملوں میں اس ملک کا بنیاد ڈھانچہ خاصکر اہم بندرگاہیں، اہم پل، طبعی مراکز، نجی و غیر نجی فیکٹریاں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری