آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام معیشت اور سلامتی سے متعلق سیمینار

آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام معیشت اور سلامتی سے متعلق سیمینار آج ہو گا جس سے آرمی چیف خصوصی خطاب کریں گے۔

آئی ایس پی آر

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام معیشت اورسلامتی سے متعلق ایک روزہ سیمینارآج ہو گا،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خصوصی خطاب کریں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق معیشت اور سلامتی سے متعلق سیمینار آج ہو گاجو ایف پی سی سی آئی کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

سیمینار میں پاکستان بھر سے تاجربرادری بڑی تعداد میں شرکت کرے گی، جبکہ ڈی جی ایف ڈبلیو اولیفٹیننٹ جنرل محمد افضل، سینٹر مشاہد حسین سید، ڈاکٹر اشفاق حسن اور ڈاکٹر فرخ سلیم بھی خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ یہ سیمینار 31 اگست کو شیڈول تھا لیکن موسم کی خرابی کے باعث موخر کر دیا گیاتھا۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری