مقبوضہ کشمیر میں جھڑپیں، دو کشمیری نوجوان شہید

خبر کا کوڈ: 1543094 خدمت: اسلامی بیداری
بھارتی فوج

مقبوضہ کشمیر میں جھڑپوں کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں کریک ڈاؤن کرکے مزید دو نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا جس کے نتیجے میں 2 روز کے دوران شہدا کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب بانڈی پورہ کے علاقے حاجن کے گاؤں پاری بل میں عسکریت پسندوں کے حملے میں بھارتی فوج کے 2 کمانڈوز ہلاک اور 2 زخمی ہوئے ہیں۔

بھارتی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ کشمیری جنگجوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر فورسز نے ایک مکان کا محاصرہ کیا جہاں موجود جنگجوؤں نے فوج کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری