انصاراللہ نے سعودی ڈرون کو سرنگون کردیا

خبر کا کوڈ: 1543109 خدمت: اسلامی بیداری
سقوط پهپاد آمریکا

انصاراللہ کا کہنا ہے کہ مشرقی یمن میں ایک سعودی اتحادی افواج کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا گیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے اسپوٹنک کے حوالے سے بتایا ہے کہ انصاراللہ نے شمالی یمن میں سعودی اتحادی افواج کے ایک جاسوس ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے۔

یمنی سرکاری فوج کا کہنا ہے کہ صوبہ مارب کے مغربی علاقے صرواح میں سعودی اتحاد کے جاسوس ڈرون طیارے کو سرنگون کردیا گیاہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی یمنی سرکاری فوج نے کئی ڈرون مار گرائے ہیں کچھ عرصہ قبل یمنی فورسز نے دارالحکومت صنعا کی فضا میں دوران پرواز ایک امریکی جاسوس طیارے کو سرنگوں کرنے کا دعویٰ کیا تھا جس کی واشنگٹن نے تصدیق بھی کی تھی۔

یمنی ذرائع کے مطابق یمنی انقلابی فورسز نے امریکی جاسوس طیارہ ایم کیو 9 کو دارالحکومت صنعا کی فضائی حدود میں نشانہ بنا کر تباہ کردیا تھا۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری