پاکستان: امریکا سی پیک کو بھارتی نظریے سے نہ دیکھے


پاکستان: امریکا سی پیک کو بھارتی نظریے سے نہ دیکھے

وفاقی وزیر داخلہ پاکستان نے امریکا پر زور دیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کو بھارتی نظریہ سے نہ دیکھا جائے کیونکہ یہ سیکورٹی حکمت عملی نہیں بلکہ ایک معاشی منصوبہ ہے جس سے جنوبی ایشیا اور اسے ملحقہ خطوں میں امن و استحکام آئے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ پاکستان احسن اقبال نے امریکا پر زور دیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کو بھارتی نظریہ سے نہ دیکھا جائے کیونکہ یہ سیکورٹی حکمت عملی نہیں بلکہ ایک معاشی منصوبہ ہے جس سے جنوبی ایشیا اور اسے ملحقہ خطوں میں امن و استحکام آئے گا۔

ان خیالات کا اظہار وزیر داخلہ احسن اقبال نے اپنے دورہ امریکا کے دوران جان ہوپکنس اسکول آف ایڈوانس انٹرنیشنل اسٹڈیز میں سیمینار سے خطاب میں کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے امریکی حکام پر زور دیا کہ پاکستان کو خطے کی دیگر ریاستوں اور ان کے مسائل کے ساتھ جوڑنے کے بجائے پاکستان کے ساتھ اس کی اہلیت کے مطابق تعلقات رکھے جائیں۔

سی پیک کے حوالے سے امریکی اعتراضات پر وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سی پیک کسی کے خلاف سازش نہیں اور نہ ہی کوئی سیکیورٹی پلان ہے بلکہ یہ معاشی ترقی کی جانب ایک منصوبہ ہے جس کی مدد سے پاکستان میں توانائی اور انفرا اسٹرکچر سمیت دیگر اہم شعبوں کے ذریعے سرمایہ کاری پاکستان آئے گی۔

امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستانی اور امریکی حکام کے درمیان حالیہ ملاقاتوں نے دونوں ممالک کے تعلقات کو دوبارہ معمول پر لانے میں راہ ہموار کی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی سیکریٹری دفاع جیمز میٹس نے اپنے ایک کہا تھا کہ سی پیک ایک متنازع علاقے سے گزر رہا ہے اور امریکا اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کر سکتا۔

امریکی سیکریٹری دفاع کے اس بیان کو اسلام آباد میں امریکا کی جانب سے بھارتی موقف کی تائید کی نظر سے دیکھا گیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری