افغان طالبان نے پاکستان کی پیشکش پھر ٹھکرا دی/ مسقط میں 4 فریقی مذاکرات میں شرکت سے انکار


افغان طالبان نے پاکستان کی پیشکش پھر ٹھکرا دی/ مسقط میں 4 فریقی مذاکرات میں شرکت سے انکار

طالبان نے مسقط میں 4فریقی مذاکرات میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 ملکی مذاکرات سے ہمارا کوئی تعلق نہیں،نہ ہی کسی نے ہم سے رابطہ کیا، ہم افغان حکومت کے ساتھ امن مذاکرات نہ کرنے موقف پر قائم ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ڈیلی پاکستان نے خبر دی ہے کہ افغان طالبان کے سرکردہ رہنما نے بتایا ہے کہ موجودہ افغان حکومت کے ساتھ امن مذاکرات نہ کرنے کا طالبان کا موقف جاری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے عمان میں 4 ملکی مذاکرات سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، جس بات چیت کا مقصد مکالمے کے ذریعے لڑائی کا سیاسی حل تلاش کرنا ہے۔

طالبان رہنما نے کہا کہ ہم سے کسی نے رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی ہم اس اجلاس میں شریک ہو رہے ہیں، کابل حکومت کے ساتھ بات چیت کے بارے میں ہمار موقف تبدیل نہیں ہوا، ہمیں اس اجلاس سے کوئی لینا دینا نہیں۔ یہ ان(رکن ملکوں) کا اپنا معاملہ ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ جب تک امریکی اور نیٹو افواج کا افغانستان سے مکمل انخلا نہیں ہو جاتااس وقت تک دیگر مطالبات کے علاوہ باغی اس بات کا بھی مطالبہ کرتے رہے ہیں کہ قطر میں ان کے نام نہاد سیاسی دفتر کو تسلیم کیا جائے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے اپنے حالیہ دورہ امریکا کے دوران واشنگٹن میں موجود وائس آف امریکا (وی او اے) اردو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسقط میں منعقدہ اجلاس میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے گا جبکہ افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش بھی کی جائے گی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری