حماس اور فتح کا مشترکہ بیان / قاہرہ میں فتح و حماس کے امید افزا مذاکرات


حماس اور فتح کا مشترکہ بیان / قاہرہ میں فتح و حماس کے امید افزا مذاکرات

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس اور تحریک فتح نے ایک مشترکہ بیان میں قاہرہ میں قومی آشتی کے مذاکرات کے پہلے دور کو تعمیری اور امید افزا قرار دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق فلسطین کی دونوں تحریکوں نے قاہرہ میں دس گھنٹے تک جاری رہنے والے مذاکرات کے پہلے دور کے بعد اپنے ایک مشترکہ بیان میں صلح مذاکرات کے پہلے دور کو مثبت قرار دیا اور اور مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے جانے سے اتفاق کیا۔

وا‍ضح رہے کہ فلسطینی گروہوں میں امن و صلح اور قومی آشتی کی غرض سے قاہرہ مذکرات شروع ہو گئے ہیں جن میں مختلف مسائل و موضوعات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس اور تحریک فتح کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان مذاکرات میں امن و صلح سے متعلق مختلف مسائل پر تبادلہ خیال ہوا اور ان مذاکرات کا مقصد فلسطینیوں کے مسائل کو حل کرنا اور غزہ کے اقتصادی مسائل میں کمی لانا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری