راحیلہ درانی کی ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات


راحیلہ درانی کی ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی اسمبلی کی اسپیکر راحیلہ حمید خان درانی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی سے تہران میں ملاقات کی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے تہران میں پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی اسمبلی کی اسپیکر راحیلہ حمید خان درانی سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی معاملات کے لئے سرحدی مارکٹیں قائم کی جانی چـاہئیں۔

ڈاکٹر لاریجانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دونوں ملکوں کے پارلیمانی تعلقات کی سطح اچھی ہے، کہاکہ ایران دوطرفہ تعاون کو مختلف میدانوں میں فروغ دینا چـاہتا ہے۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی اسمبلی کی اسپیکر راحیلہ حمید خان درانی نے بھی اس ملاقات میں ایران کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی توسیع پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ایرانی تاجر ایران کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تجارت کرنا چاہتے ہیں - اور کوئٹہ زاہدان اور کوئٹہ مشہد کے درمیان ہوائی سروس کا قیام زائرین اور اسی طرح دونوں ملکوں کے تاجروں کے لئے بہت سی آسانیاں پیدا کرسکتا ہے۔

انہوں نے علاقے کی سیکورٹی کو اہمیت کا حامل قراردیتے ہوئے کہا کہ اب تک پاکستان میں اسّی ہزار افراد دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں اور پاکستانی فوج دونوں ملکوں کی سرحدوں پر امن برقرار رکھنے میں کوشاں ہے - اس سے پہلے راحیلہ حمید خان درانی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی -

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری