ولید المعلم: امریکی اتحاد شام میں داعش کے علاوہ ہر چیز کو تباہ کررہا ہے


ولید المعلم: امریکی اتحاد شام میں داعش کے علاوہ ہر چیز کو تباہ کررہا ہے

شامی وزیر خارجہ ولید المعلم نے امریکی فوجی اتحاد کو تنقید کا نشقانہ بناتے ہوئے کہا کہ داعش کیخلاف نام نہاد امریکی فوجی اتحاد دہشتگرد گروہ کے علاوہ ہر چیز کو تباہ کررہا ہے جس کی واضح مثال اس اتحاد کے ہوائی حملوں میں سیکڑوں عام شہریوں کی ہلاکت ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے امریکی فوجی اتحاد پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوجی اتحاد شام میں داعش کے علاوہ ہر چیز کو تباہ کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی اتحاد کے ہوائی حملوں میں اب تک سیکڑوں شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ شام میں جنگ کو مزید طول دینے اور داعش کو تحفظ فراہم کرنے کے مذموم مقاصد پر گامزن ہے۔

المعلم نے کہا کہ امریکہ شام میں داعش کو بچانے کی کوشش کررہا ہے۔

ولید المعلم نے مزید کہا کہ امریکہ گہری سازش کے تحت کردوں کی بھی حمایت کررہا ہے لیکن شامی حکومت کسی کو شام کی ارضی سالمیت کے خلاف کسی قسم کا اقدام اٹھانے کی اجازت نہیں دےگی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری