دمشق میں 3خودکش دھماکے، ایک جاں بحق6 زخمی

خبر کا کوڈ: 1543855 خدمت: دنیا
انفجار

شامی دارالحکومت میں پولیس چوکی کے قریب  3 خودکش دھماکے کئے گئے ہیں۔

تسنیم نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی وزارات دفاع نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دمشق میں ایک پولیس اسٹیشن کے قریب 3 خودکش دھماکے کئے گئے ہیں۔

وزارت دفاع کا کہنا ہے خودکش بمبار پولیس اسٹیشن کے اندر جانا چاہ رہے تھے تاہم وہ اپنے مقصد میں ناکام رہے اور اسٹیشن کے باہر ہی پھٹ گئے۔

شامی وزارت دفاع کے مطابق ایک خودکش بمبار نے خود کو پولیس چوکی کے باہر ہی دھماکے سے اڑا دیا تھا دھماکے کے فورا بعد مزید دو خودکش بمباروں نے اسٹیشن کےاندر جاکر خود کو اڑانے کی کوشش کی تاہم وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق تینوں خودکش حملوں میں ایک شخص جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ شام میں داعشی دہشت گردوں کو شدید شکست کا سامنا ہے شامی فوج کا کہنا ہے کہ ملک بھرسے داعش سمیت تمام دہشت گروہوں کا خاتمہ یقینی ہوگیا ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری