راولپنڈی میں 90کلو بارودی مواد سے بھری گاڑی پکڑی گئی

خبر کا کوڈ: 1543918 خدمت: پاکستان
پاک فوج

سیکیورٹی فورسز نے راولپنڈی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، راولپنڈی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی ہے۔

نجی نیوز چینل ڈان نیوز نے خبردی ہے کہ پشاور سے راولپنڈی آنے والی گاڑی کو پولیس نے پشاور موڑ پر روکا تو اس کا ڈرائیور گاڑی سے اتر کر فرار ہونے میں کامیاب ہوا، جس پر پولیس کو شک ہوگیا اور گاڑی کی تلاشی لی۔

پولیس نے گاڑی سے  90کلو گرام بارودی مواد برآمدکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق گاڑی مزمل نامی نوشہرہ کے رہائشی کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کے مالک کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپے مار ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

پولیس نے مفرور ڈرائیور کی تلاش شرو ع کردی ہے جبکہ جس شخص کے نام پر گاڑی رجسٹرڈ ہے اس کی گرفتار ی کے لیے بھی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری