''تنہا طالبان کے درمیان'' نامی فلم اسپین میں بھی چمکنے لگی، ویڈیو


''تنہا طالبان کے درمیان'' نامی فلم اسپین میں بھی چمکنے لگی، ویڈیو

اسپین میں ماربلیلا فلم فیسٹیول کے دوران، محسن اسلام زادہ کی بنائی ہوئی ''تنہا طالبان کے درمیان'' نامی دستاویزی فلم کو بہترین دستاویزی فلم قراردیا گیا

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، دنیا کے مختلف ممالک میں کئی بارانعامات حاصل کرنے والی ''تنہا طالبان کے درمیان'' نامی دستاویزی فلم کو اسپین میں بھی ماربلیلا فلم فیسٹیول کی بہترین دستاویزی فلم قرار دیا گیا ہے۔

دستاویزی فلم کے سیکشن میں، برطانیہ اور ارجنٹائن کے دو دیگر فلمیں بھی ایوارڈ کے لئے نامزد کی گئی تھیں، تاہم ایرانی تنہا طالبان کے درمیان نامی دستاویزی فلم  کو بہترین دستاویزی فلم قرار دیتے ہوئے انعام سے نوازا گیا۔

واضح رہے کہ اس دستاویزی فلم کو امریکہ، روس، اٹلی، مصر اور آسٹریلیا میں ہونے والے فلم فیسٹول میں شامل کیاگیا تھا۔

محسن اسلام زادہ  نے 15 دن تک طالبان کے درمیان گزرنے والی زندگی کے لمحات کو فلم کی شکل میں پیش کی ہے جسے دنیا بھر میں بڑی پذیرائی مل رہی ہے۔

اسلام زادہ کا کہنا ہے کہ میں نے اس دستاویزی فلم بنانے کےلئے انتھک کوششیں کیں متعدد بار سرسخت ترین حالات میں افغانستان جانا پڑا۔

 ان کا مزید کہنا ہے کہ میں نے اس دستاویزی فلم کو بنانے کے لئے کئی بار افغانستان کا سفر کیا اور لیکن مجھ پر طالبان بہروسہ نہیں کررہے تھے، میں نے انہیں اہل سنت خاص کر طالبان کے بارے میں بنائی ہوئی کئی دستاویزی فلمیں دیکھائی پھر بھی انہوں نے مجھ پر یقین نہیں کیا جب انہیں طالبان کے بارے میں 20 سال پہلے بنائی جانےوالی ایک دستاویزی فلم بھیجا تو وہ انتہائی خوش ہوئے اور  یوں گزشتہ سال طالبان کے درمیان 15 دن گزارنے میں کامیاب ہوا۔

میں نے افغانستان کے صوبہ ہلمند میں کئی طالبان کمانڈروں سے انٹرویو لیے ان سے عقائد، مذہب، سیاست اور خطے کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں کھل کربات چیت کی۔

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری