طالبان کے ہاتھوں اغوا امریکی و کینیڈین شہری کرم ایجنسی سے بازیاب


طالبان کے ہاتھوں اغوا ہونے والے امریکی و کینیڈین شہری کرم ایجنسی سے بازیاب کروا لئے گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاک پاک فوج نے خفیہ اطلاعات ملنے پر کارروائی  کرکے پانچ غیرملکی مغویوں کو بازیاب کرالیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق طالبان غیرملکیوں کو افغانستان سے پاکستان منتقل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق امریکی خفیہ ادارے نے پاک فوج کو اطلاع دی کہ 2012میں افغانستان سے اغوا کئے گئے غیر ملکی خاندان کو افغانستان سے پاکستان منتقل کیا جا رہا ہے، بروقت اطلاع کے بعد پاک فوج نے کارروائی کرتے ہوئے مغویوں کو بازیاب کرا لیا، اس خاندان میں کینیڈین شہری جوشوا،اس کی امریکی نژاد بیوی کیٹلین اور3بچے شامل ہیں۔

 امریکی اور و کینیڈین شہریوں کی بازیابی پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اظہار خیال کرتے اسے پاک امریکہ تعلقات میں مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہےکہ غیر ملکی خاندان کو حقانی نیٹ ورک نے اغوا کر رکھا تھا، دوسری جانب کینیڈا کی وزیر خارجہ کرسٹیا فریلینڈ نے بھی مغویوں کی بازیاب پر کہا کہ 5سال کے بعد بازیاب کروائے گئے جوشوا اور اہلخانہ اب مکمل محفوظ ہیں جس پر انہیں اطمینان ہے۔

واضح رہے کہ کرم ایجنسی میں طالبان و داعش  کے اثرات پائے جاتے ہیں اگر بروقت ان کے خلاف کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ کرم ایجنسی کے بعض علاقوں میں بھی  طالبان اور داعش کے سہولتکار موجود ہیں جو داعش کیساتھ ملکر کرم ایجنسی کے مختلف علاقوں میں خودکش دھماکے کروا چکے ہیں۔

کرم ایجنسی کے لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت اور سیکیورٹی اداروں کو ان علاقوں میں موجود شرپسندوں  کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے۔