نااہلی ثابت کیا تو سیاست چھوڑ دوں گا، عمران خان


نااہلی ثابت کیا تو سیاست چھوڑ دوں گا، عمران خان

چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے نااہل کیا گیا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے نااہل کیا گیا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر رد عمل دیتے ہوئے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے کس الزام پر نااہل کیا جائے گا؟

انہوں نے مزید کہا کہ  اگر حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے تو کرلے۔ اگر مجھے نااہل کیا گیا تو سیاست چھوڑ دوں گا، لیکن میں کرپٹ مافیا کو کبھی نہیں چھوڑوں گا۔

واضح رہے الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 26 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری