امریکی وزارت خزانہ نے سپاہ پاسداران انقلاب پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا


امریکی وزارت خزانہ نے سپاہ پاسداران انقلاب پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا

امریکی وزارت خزانہ نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کو اپنی پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے بی بی سی کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی حکام نے سپاہ پاسداران پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اسے بلیک لسٹ میں شامل کردیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں سپاہ پاسداران پر دہشت گردی کی معاونت کا الزام عائد کرکے نئی پابندیاں عائد کرنے کی تجویز دیتے ہوئےکہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ کسی بھی وقت ختم ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ  یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے ایک بار پھر جوہری معاہدے کی حمایت کرتےہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ دنیا کے مفاد میں ہے اور ایران نے کسی قسم کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔

فیڈریکا موگرینی کا کہنا تھا کہ  دنیا کا کوئی بھی صدر جوہری معاہدے کو ختم کرنے کی طاقت نہیں رکھتا ہے کیونکہ یہ معاہدہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے بنایا گیا ہے۔

برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے صدر ٹرمپ کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ ہمارے مشترکہ قومی اور سلامتی مفاد میں ہے۔

یورپی یونین نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی ملکِ واحد ایک قابلِ عمل معاہدے کو ختم نہیں کر سکتا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری