ایران کے بارے میں ٹرمپ کی تقریر ایک تاریخی غلطی تھی


ایران کے بارے میں ٹرمپ کی تقریر ایک تاریخی غلطی تھی

فرانسیسی سینیٹر نے امریکی صدر کی ایران کے متعلق تقریر کو ایک تاریخی غلطی قرار دیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے انٹرویو دیتے ہوئے فرانسیسی سینیٹر اور اقتصادی کمیشن کی ڈائریکٹر نتھالی گولٹ نے امریکی صدر کی تقریر کے بارے میں کہا کہ یہ ایک تاریخی غلطی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں مطمئن ہوں کہ فرانس ایسے راستے کو جو خطے میں امن و صلح کے لیے بہترین نہ ہو، اختیار نہیں کرے گا۔

انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہ کیا ٹرمپ کی سیاست خطے میں امن و سلامتی کے لیے معاون ہے یا نہیں، کہا کہ یہ   سیاست تعمیری نہیں ہے۔  

فراسیسی سینیٹر نے ٹرمپ کی تقریر کے بارے میں کہا کہ یہ ایک تاریخی غلطی ہے، ٹرمپ  امریکہ کو دوبارہ اندھا اور خود خواہ بنا رہے ہیں۔

نتھالی نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ باراک اوبامہ جان کیری کے ہمراہ ایک تاریخی نگاہ رکھتے تھے جبکہ ٹرمپ اندھا ہے اور اس وجہ سے امریکہ کے اعتبار اور معاہدوں پر سوال اٹھ رہے ہیں اور ٹرمپ اپنی جارحانہ پالیسیوں کو جاری رکھیں گے اور جس طرح میں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی غلطی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری