سعودی اتحاد کے خلاف یمنی فوج کی جوابی کارروائیاں جاری


سعودی اتحاد کے خلاف یمنی فوج کی جوابی کارروائیاں جاری

یمنی سرکاری فوج نے سعودی اتحادی افواج کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے متعدد سعودی فوجی ٹھکانوں کوتباہ کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمنی سرکاری فوج نے السفینہ اور الجرجور نامی علاقوں میں  مفرور صدر منصور ہادی کے حمایت یافتہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد سعودی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب سعودی اتحادی لڑاکا طیاروں نے نہم کے علاقے مسورہ پر بمباری کرکے 10 افراد کو شہید یا زخمی کردیاہے، شہید یا زخمی ہونے والوں میں ایک شیرخوار بچہ اور اسکی ماں بھی شامل ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سعودی لڑاکا طیاروں نے تین بار مسورہ نامی علاقے میں راہائشی مکانات پر شدید فضائی حملے کئے۔

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ سعودی فضائی حملوں کے جواب میں مفرور صدر منصور ہادی کے کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 7 اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ منصور ہادی کے حامیوں کے ساتھ مسوره، المجاوحه، الخلفه اور بران نامی علاقوں میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

رپورٹ  کے مطابق یمنی افواج اور عوامی رضاکار فورس  نے سعودی اتحادی افواج کی یمنی شہری علاقوں میں بدترین بمباری اور بےگناہ یمنی عوام بشمول بچوں اور عورتوں کو نشانہ بنانے کے جواب میں سعودی اتحادی جارح افواج کے خلاف جوابی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔

یاد رہے کہ آل سعود کی سرپرستی میں ہونے والے حملوں میں اب تک ہزاروں یمنی شہری خاک و خون میں غلطاں ہوچکے ہیں اور ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔

یمن کا 80 فیصد بنیادی ڈھانچہ سعودی حملوں کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری