ایران نے امریکی وزیرخارجہ کے بیان کو مسترد کردیا


ایران نے امریکی وزیرخارجہ کے بیان کو مسترد کردیا

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایرانی وزرائے خارجہ کے درمیان 5+1 کے اجلاس کے علاوہ کہیں کوئی میٹنگ نہیں ہوئی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بہرام قاسمی نے امریکی وزیرخارجہ کے بیان کہ امریکا نے ایرانی وزیرخارجہ کو نئی امریکی پالیسی کے بارے میں اطلاع دی ہے، کہا: "ایران اور امریکی وزرائے خارجہ کے درمیان 5+1 کے اجلاس کے علاوہ کہیں اور ملاقات ہی نہیں ہوئی ہے۔"

واضح رہے کہ امریکی وزیرخارجہ ٹیلرسن نے کہا تھا کہ میں نے ایرانی ہم منصب سے جوہری معاہدے اور بیلسٹک میزائل پروگرام کے بارے میں نئی امریکی پالیسی سے آگاہ کردیا ہے۔

خیال رہے کہ جوہری معاہدے کے بارے میں تمام عالمی طاقتوں کی جانب سے ایران کے موقف کی تائید کے بعد اب امریکہ تنہا رہ گیاہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری