المیادین کے 2علاقے داعش سے آزاد کرالیے گئے


المیادین کے 2علاقے داعش سے آزاد کرالیے گئے

شامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ المیادین کے 2 اہم علاقوں کو داعشی درندہ صفت دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شامی فوج اور رضاکار فورسز نے «البلعوم اور المدیحی» نامی علاقوں کو داعش کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرالیا ہے۔

واضح رہے کہ المیادین داعش کا قلعہ سمجھا جاتاہے، شامی فوج کا کہنا ہے کہ فوج کے تازہ دم دستے المیادین کے مرکزی علاقوں کی طرف تیزی سے پیشقدمی کررہے ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے المیادین البوکمال نامی شہر سے ملانے والے تمام راستوں کو بند کردیا ہے جس کی وجہ سے اب دہشتگرد فوج کے محاصرے میں ہیں۔

فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے دیرالزور کے مضافاتی علاقوں میں کارروائی کرکے حطلہ اور الحلبیہ نامی دیہاتوں کو بھی آزاد کرالیا ہے۔

دوسری جانب روسی لڑاکا طیاروں نے المیادین میں داعشی ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے۔

خیال رہے کہ داعش نے غیرملکی دہشت گردوں کی ایک کثیر تعداد کو دیر الزور کے مضافات میں منتقل کردیا ہے۔

دوسری اہم خبر یہ ہے کہ ترکی نے مغربی حلب میں فوج کے تازہ دم دستے بھیج دئے ہیں، ترکی نے 100 فوجیوں سمیت 8 بکتربندگاڑیاں اور 12 ٹینک مغربی حلب پہنچا دئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری