الجزیرہ: ٹرمپ اپنے یورپی اتحادیوں کے درمیان ایران کے خلاف تنہا رہ گئے


الجزیرہ: ٹرمپ اپنے یورپی اتحادیوں کے درمیان ایران کے خلاف تنہا رہ گئے

تین یورپی ممالک انگلینڈ، جرمنی اور فرانس کی جانب سے ایران کو ایٹمی معاہدے کی پاسداری اور اس پر پابند رہنے کی تاکید نے ٹرمپ کو اپنے یورپی اتحادیوں کے درمیان - جو ایٹمی معاہدے کے حق میں ہیں - تنہا چھوڑ دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایٹمی معاہدے میں شامل یورپی ممالک انگلینڈ، جرمنی، فرانس اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی آئی اے ای اے نے ایران کو ایٹمی معاہدے کی پابندی کی تاکید کی ہے۔

پورا یورپ ایٹمی معاہدے کی منسوخی پر ایک آواز

ان تین ممالک نے ایٹمی معاہدے کی پاسداری اور اس پر قائم رہنے کا اعلان کیا ہے اور تمام ممالک کے مفادات کو مدنظر رکھ کر اقدام اٹحانے کا عندیہ دیا ہے۔

اس درمیان ماسکو نے بھی ایران کے حوالے سے ٹرمپ کی اسٹریٹجی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹرمپ کی تقریر کو مخصمانہ اور دھمکی آمیز قرار دیا ہے۔

یورپی یونین کے امور خارجہ کے ڈائریکٹر فیڈریکا موگرینی نے اس بیان کے ساتھ کہ ٹرمپ کو ایٹمی معاہدہ ختم کرنے کا کوئی اختیار نہیں - تاکید کرتے ہوئےکہا کہ یورپی یونین اس معاہدے کی منسوخی کے خلاف ہے جبکہ عالمی برادری کو بھی اس کارآمد معاہدے کی منسوخ کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

آئی اے ای آے کے ڈائریکٹر یوکیا آمانو نے بھی ٹرمپ کے دعوے کہ "ایٹمی معاہدہ ایران سے توجہ ہٹانے کا سبب بنا ہے" - کہا کہ ایران نے سخت ترین تحقیقی شرائط کی اجازت کی موافقت کی اور ایٹمی معاہدہ کی بنیاد پر تہران اپنے عھد کی پاسداری کا پابند ہے۔

اس درمیان بنیامین نتین یاہو نے ٹرمپ کے ایٹمی معاہدے کی منسوخی کے بارے میں بیان کا استقبال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کو اس دلیرانہ عزم پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اور اگر ایٹمی معاہدے کی اصلاح نہ کی گئی تو ایران آئندہ چند سال میں ایٹمی طاقت بن جائیگا اور یہ ہمارے لیے مستقبل میں بہت بڑا خطرہ شمار ہوتا ہے۔

سعودی عرب نے بھی ٹرمپ کے راستے پر چلتے ہوئے بغض اور عداوت پر مبنی اس کی تقریر کی تائید کی ہے اور اس کا ایران کے بارے بیان کو سراہا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری