گوادر میں پاک ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کا 21ویں اجلاس؛ سیکورٹی اور تجارتی معاملات زیر بحث


گوادر میں پاک ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کا 21ویں اجلاس؛ سیکورٹی اور تجارتی معاملات زیر بحث

گوادر میں پاک ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کے 21واں اجلاس میں سرحدی صورتحال، دوطرفہ سیکورٹی معاملات، امیگریشن، تجارت اور راہداری سسٹم سے متعلق امور زیر بحث ہیں۔

گوادر میں پاک ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کا 21واں اجلاس گزشتہ روز شروع ہوگیا جس میں سرحدی صورتحال دوطرفہ سیکورٹی معاملات، امیگریشن، تجارت اور راہداری سسٹم سے متعلق امور زیر بحث ہیں۔

پاک ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت چیف سیکرٹری بلوچستان اورنگ زیب حق کررہے ہیں۔

سیکرٹری داخلہ بلوچستان، آئی جی پولیس اور دیگر سول و عسکری حکام اجلاس میں شریک ہیں۔

بیس رکنی ایرانی وفد کی سربراہی ڈپٹی گورنر سیستان علی اصغرمیر شکاری کررہے ہیں۔

قونصل جنرل ایران بلوچستان کوئٹہ محمد رفیعی بھی وفد میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ یہ اجلاس تین روز تک جاری رہیگا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری