مولوی حسن زھی: ایران امریکہ کے مدمقابل واضح اور حتمی موقف کیساتھ ثابت قدم رہے


مولوی حسن زھی: ایران امریکہ کے مدمقابل واضح اور حتمی موقف کیساتھ ثابت قدم رہے

ھامون شہر کے اہلسنت امام جمعہ کا کہنا ہے کہ ایرانی وزارت خارجہ دفاعی حالت سے نکل کر امریکہ کے مقابلے میں واضح اور حتمی موقف اپنائے کیونکہ دفاعی سیاست کا نتیجہ شکست ہے۔

مولوی عبداللہ حسن زھی نے ھامون شہر میں تسنیم نیوز کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کے حالیہ بیان کے بارے میں کہا کہ ٹرمپ کی تقریر ہمیشہ کی طرح مخصمانہ دوسرے لفظوں میں یاوہ گویی پر مبنی تھی، وہ اس طرح کہ امریکہ دہشتگردوں کا خود سب بڑا تیار کرنے والا اور پشت پناہ ہے۔

انہوں نے "الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے" کا مصداق قرار دیتے ہوئے امریکی صدر کے عزائم کے بارے میں کہا کہ اس طرح کے دوسرے تسلط پسند ممالک جو دہشتگردوں کی کھل عام سپورٹ کرتے ہیں، ٹرمپ نے اپنی حالیہ تقریر میں اپنے سمیت ان سب ممالک کو نظرانداز کرتے ہوئے ایران کو دہشتگردی کا معاونت کار قرار دیا حالانکہ ساری دنیا کو معلوم ہے کہ ایران دنیا میں امن و صلح کا حامی ہے۔

ھامون شہر کے اہلسنت امام جمعہ نےکہا کہ ٹرمپ نے اپنی گفتگو سے دوبارہ ثابت کردیا کہ وہ اپنے معاہدوں کا پابند نہیں ہے۔

معاہدے کی خلاف ورزی کرکے ٹرمپ نے ایٹمی معاہدے پر دوسری کاری ضرب لگائی ہے اور دنیا کے سامنے یہ تاثر واضح ہوا ہے کہ امریکہ پر کسی قسم کا اعتماد نہ کیا جائے جو اپنے کسی معاہدے کی پابندی نہیں کرتا۔

ایران کے اہلسنت عالم دین نے اپنے بیان میں اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی انرجی ٹرمپ اور دوسرے متکبر ملکوں کے لیے ایک بہانہ ہے جس کے ذریعے وہ ایران کو کنٹرول اور محاصرے میں رکھنا چاہتے ہیں حالانکہ ایران نے ہمیشہ تمام معاہدوں کی پابندی کی ہے جبکہ ان ممالک نےکئی بار معاہدے توڑے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزارت خارجہ دفاعی حالت سے باہر نکلے اور امریکہ کےخلاف واضح اور محکم ردعمل کے ساتھ اسٹینڈ لے کیونکہ دفاعی سیاست کا نتیجہ شکست ہے۔

مولوی حسن زھی نے تاکید کی کہ ٹرمپ نے خلیج فارس کے لیےخلیج عرب کی اصطلاح استعمال کی جو اس کی ایک اور کم عقلی اور خطےکے جغرافیہ سے لا علمی کا ثبوت ہے، قدیم تاریخی شواہد کی بنا پر یہ خطہ خلیج فارس کے نام سے یاد کیا جاتا رہا ہے اور ہمیشہ اس کا نام خلیج فارس ہی رہے گا۔

اہل سنت عالم دین نے توجہ دلائی کہ آج ملت ایران اور اس میں موجود تمام ادارے دوبارہ اتحاد و یکجہتی کا ثبوت دیں کہ ہمیشہ اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام کے پشت پناہ رہیں گے اور جب تک جان باقی ہے اس کے دفاع  سے غافل نہیں رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملت ایران اسلام اور انقلاب کے اصولوں پر کھڑی ہوئی ہے اور اس راستے چلتے ہوئے ان کو کسی کا خوف نہیں ہے اور ایران کے عوام ٹرمپ اور دوسرے زورگو ممالک کا ثابت قدمی سے مقابلہ کریں گے۔

اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری