پشاور ریپڈ بس منصوبے کی مشینری پہنچ گئی، جمعرات کو افتتاح


پشاور ریپڈ بس منصوبے کی مشینری پہنچ گئی، جمعرات کو افتتاح

کروڑوں ڈالر کے ریپڈ بس منصوبے کیلئے بھاری مشینری پہنچا دی گئی ہے اور چینی انجینئرز بھی شہر میں موجود ہیں جب کہ 19 اکتوبر سے کام کا اغاز ہوجائے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ریپڈ بس منصوبہ پر عمل درآمد کے لیے ہیوی مشینری پشاور پہنچا دی گئی ہے جس میں لوڈر، ایکسویٹر ، مکسچر اور کرین شامل ہیں۔ وزیر اعلی پرویز خٹک 19 اکتوبر کو منصوبے کا افتتاح کرینگے۔ رپیڈ بس منصوبہ چمکنی سے حیات آباد تک 8 روٹس پر مشتمل اور 26 کلو میٹر طویل ہے۔

منصوبے پر 48 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی جس کے تحت 400 جدید ائر کنڈیشنڈ بسیں پشاور کی سڑکوں پرچلیں گی۔ یہ جدید منصوبہ 6 ماہ میں مکمل ہوگا جبکہ کھدائی کا عمل 19 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری