الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کی چھان بین کا فیصلہ کرلیا


الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کی چھان بین کا فیصلہ کرلیا

پارٹی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کی تفصیلات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پی ٹی آئی نے درخواست دی ہے کہ الیکشن کمیشن اکاونٹس کا جائزہ لے مگر درخواست گزار کو تفصیلات نہ دی جائیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت کی جس میں پی ٹی آئی کی جانب سے ثقلین حیدر ایڈوکیٹ جب کہ درخواست گزار اکبر ایس بابر کے وکیل احمد حسن پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ ہم پی ٹی آئی اکاؤنٹس کی تفصیلات کا جائزہ لے سکتے ہیں جس پر وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن اکاونٹس کا جائزہ لے مگر درخواست گزار کو تفصیلات نہ دی جائیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہائی کورٹ کے حکم تک اکاؤنٹس کی تفصیلات درخواست گزار کو فراہم نہیں کریں گے، ہائیکورٹ نے فیصلہ تک تفصیلات کسی سے شیئر نہ کرنے کا حکم دیا جس پر وکیل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ  ہائیکورٹ 5 دسمبر کو پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت کرے گی۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت21 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری