عراقی وزیراعظم نے کرکوک میں فوجی مداخلت کا حکم دے دیا


عراقی وزیراعظم نے کرکوک میں فوجی مداخلت کا حکم دے دیا

وزیراعظم حیدرالعبادی نے ایسی حالت میں عراقی افواج کو کرکوک میں تیل کے تمام مراکز پر کنٹرول حاصل کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے کہ گزشتہ روز کرد رہنما بارزانی نے اپنے مسلح افراد کو اس شہر میں تعینات کرنے کا فرمان جاری کیا تھا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق الحدث نامی چینل کا دعویٰ ہے کہ وزیراعظم حیدر العبادی نے کردستان میں تیل کے تمام مراکز کو کرد فورس پیشمرگہ سے آزاد کرانے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

خبررساں ادارے رودا کا کہنا ہے کہ عراقی وزیراعظم نے کرکوک میں موجود تیل کے تمام ذخائر کو پیشمرگہ فورسز سے آزاد کرانے کا حکم دیدیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حیدر العبادی نے عراقی فوج کو کرکوک میں تیل کے ذخائر سمیت حکومتی عمارتوں اور حساس مراکز کا کنڑول سنبھالنے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعظم حیدر العبادی نے کرکوک کے شہریوں سے عراقی فوج کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے اور عراقی فوج سے کہا ہے کہ کرکوک میں شہریوں کی جان و مال کی تحفظ کا خیال رکھا جائے۔

کرکوک سے موصولہ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں تاہم پیشمرگہ فورسز کی جانب سے عراقی فوج کی کوئی مزاحمت نہیں کی جاری ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جنوبی کرکوک سے کردستان کا جھنڈا نیچے اتار کر عراق کا پرچم نصب کر دیا گیا ہے۔

العربیہ نے خبر دی ہے کہ عراقی فوج نے کرکوک میں خالد بیس کے علاوہ کئی اہم علاقوں کا کنڑول سنبھال لیا ہے۔

یاد رہے کہ عراقی کردستان ریجن کی خودمختاری کے لئے مسعود بارزانی کی جانب سے کرائے جانے والے ریفرنڈم پر عراق کی مرکزی حکومت اور عالمی برادری نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری