مقبوضہ کشمیر میں سرکاری فورسز بے پناہ اختیارات کا بڑی بے دردی کے ساتھ استعمال کر رہے ہیں


مقبوضہ کشمیر میں سرکاری فورسز بے پناہ اختیارات کا بڑی بے دردی کے ساتھ استعمال کر رہے ہیں

حریت کانفرنس کے چیئرمین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی حالیہ بربریت پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں تعینات سرکاری فورسز خود کو حاصل بے پناہ اختیارات کا بڑی بے دردی کے ساتھ استعمال کرکے نہتے شہریوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق جنوبی کشمیر کے لتر پلوامہ میں گزشتہ دنوں فورسز کی مظاہرین پر براہ راست فائرنگ سے ایک عام شہری کی ہلاکت اور درجنوں افراد کو زخمی کئے جانے پر حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں تعینات سرکاری فورسز خود کو حاصل بے پناہ اختیارات کا بڑی بے دردی کے ساتھ استعمال کرکے نہتے شہریوںکو اپنی جارحیت کا نشانہ بنارہے ہیں۔

میرواعظ نے شہداء کو شاندار خراج عقیدت اور ان کے والدین کے ساتھ ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس بہیمانہ واقعہ میں زخمی افراد کی اللہ تبارک و تعالیٰ سے فوری شفایابی کیلئے دعا کی۔

میرواعظ نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ 07 برسوں سے جاری خون خرابہ، بنیادی انسانی حقوق کی پامالیاں اور ایک تسلسل کے ساتھ سرکاری دہشت گردی کے نتیجے میں کشمیریوں کی نسل کشی دراصل دیرینہ مسئلہ کشمیر کا شاخسانہ ہے جس کے نہ حل ہونے کے سبب اب تک ہزاروں کشمیری جاں بحق کئے جاچکے ہیں اور یہ سلسلہ برابر جاری ہے۔

میرواعظ نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ بنیادی لحاظ سے ایک انسانی اور سیاسی مسئلہ ہے اور جب تک اسے فوجی قوت اور طاقت (Military Might)کے بجائے سیاسی طور پر امن ذرائع سے حل نہ کیا جائے تب تک اس خطے میں بدامنی، قتل و غارت، خونریزی اور بے چینی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ حکومت ہندوستان کشمیریوں کی جائز جدوجہد کو طاقت کے بل پر دبانے کی مذموم پالیسی پر عمل پیرا ہے اور مسئلہ کشمیر کی تاریخی حیثیت اور حساسیت کو ختم کرنے کیلئے مختلف حربے بروئے کار لا رہی ہے لیکن اس قسم کے ہتھکنڈوں سے نہ تو مسئلہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو ختم کیا جاسکتا ہے اور نہ حق و انصاف سے عبارت جدوجہد کو طاقت کے بل پر کمزور کیا جاسکتا ہے۔

میرواعظ نے لتر پلوامہ میں شہید کئے گئے دو جنگجوں شہید وسیم شاہ اور شہید ناصر میر کو انکی عظیم شہادت پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری