اسرائیل کا مشرقی دمشق پر میزائل سے حملہ کرنے کا دعویٰ


اسرائیل کا مشرقی دمشق پر میزائل سے حملہ کرنے کا دعویٰ

صہیونی فوج نے دمشق کے نزدیک شامی فوج کے کے ایک ایئرڈیفنس میزائل سسٹم پر میزائل داغنے کا دعویٰ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے المیادین ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے دمشق کے نزدیک شامی فوج کے  ایک ائیرڈیفنس میزائل سسٹم کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صہیونی فوج کا دعوی ہے کہ انہوں نے شامی دارالحکومت کے 50 کلومیٹر کے نزدیک شامی فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم پر حملہ کیا ہے۔

اسرائیلی نیوز ایجنسیز کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اس وقت شامی فوج کے ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم کو نشانہ بنایا جب شامی فوج کی جانب سے لبنان کی فضائی حدود میں اسرائیلی طیارے پر میزائل حملہ کیا گیا۔

 

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری