کرد پیشمرگہ فورس فرار، کرکوک پر بغیر مزاحمت عراقی فوج کا قبضہ + ویڈیو


کرد پیشمرگہ فورس فرار، کرکوک پر بغیر مزاحمت عراقی فوج کا قبضہ + ویڈیو

عراقی سیکورٹی فورسز نے پیشمرگہ فورسز کے زیر انتظام تیل سے مالا مال کرکوک شہر کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج کی کارروائی کے دوران کرد فورسز "الپیشمرگہ" کی جانب سے کسی قسم کی مزاحمت نہیں کی گئی۔

عراقی فوج کے کرکوک میں داخل ہوتے ہی کردستان کے پیشمرگہ فورس نے راہ فرار اختیار کی جس کے بعد فوج نے بغیر کسی مزاحمت کے کرکوک شہر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

عراقی اور کرد حکام نے اتوار کی شب بتایا تھا کہ عراقی فوج کرکوک میں تیل کی تنصیبات اور شہر کے ہوائی اڈے کی طرف پیش قدمی کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ  عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے مسلح افوج اور سیکورٹی فورسز کو کرکوک شہر میں مقامی آبادی اور پیشمرگہ فورسز کے تعاون سے شہر کا کنٹرول سنبھالنے کا حکم نامہ جاری کردیا تھا۔

عراقی فوج کا کہنا ہے کہ کرکوک میں پیشمرگہ فورسز کے دستے بغیر کسی مزاحمت کے فرار ہو رہے ہیں جن میں سے بعض کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری