پاک فوج کا سعودی عرب کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کا اعلان


سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کی مسلح افواج "الصمصام" نامی فوجی مشقیں کریں گی۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک – سعودی مسلح افواج مشترکہ فوجی مشقیں کریں گی۔

رپورٹ کے مطابق سعودی مسلح افواج کے دستے پاک فوج کے ساتھ تربیتی مشقوں میں حصہ لینے کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

دوسری جانب سعودی سرکاری خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ سعودی مسلح افواج کے جوان اپنی فوجی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے پاک فوج کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کریں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی سفیر نے روالپنڈی کے فوجی ہیڈکوارٹر میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان کئی دہائیوں سے سعودی عرب کا ایک اہم اتحادی ہے۔ پاک فوج نے اس سے پہلے بھی سعودی مسلح افواج کو تربیت دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔