روہینگیا چھوڑنے والے مزید ہزاروں مسلمان بنگلادیش میں داخل


روہینگیا چھوڑنے والے مزید ہزاروں مسلمان بنگلادیش میں داخل

عینی شاہدین نے تازہ ترین صورتحال کے دوران میانمار چھوڑ کر ہزاروں مسلمانوں کے بنگلادیش داخلے کی خبر دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عینی شاہدین نے خبر ایجنسی رویٹرز کو بتایا کہ آج سوموار کو علی الصبح روہینگیا چھوڑ کر ہزاروں مسلمان سرحد عبور کرکے بنگلادیش میں داخل ہوئے ہیں۔

روہینگیا کے مسلمان اوباش بودائی غنڈوں کے حملوں اور بھوک کے خوف سے بنگلادیش میں پناہ گزین ہوئے ہیں۔

روہینگیا مسلمان نے جو ابھی تازہ بنگلادیش میں داخل ہوئے ہیں، نے بتایا کہ میانمار کی پولیس اور فوج کی جانب سے مسلمانوں کا قتل عام اور خونریزی جاری ہے۔

بنگلادیش جانے والے ایک روہینگیائی مسلمان نے اس بارے میں کہا کہ اس آخری مہینے میں اپنےگھروں میں رہنا ناممکن ہو گیا تھا کیونکہ فوج کی جانب سے قتل و غارت کا بازار گرم ہے۔ پہلے وہ شیلنگ کرتے تو ہم دوسرے علاقوں کی طرف بھاگ جاتے حالات روز بروز بد سے بدتر ہو رہے تھے تو ہم نے ارادہ کیا کہ بارڈر کراس کرکے بنگلادیش میں داخل ہوجائیں اور بنگلادیش آنے سے پہلے ہم نے دیکھا کہ ہمارےگھر اور گاوں آگ میں جل رہے تھے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق میانمار میں قتل و غارت کے آغاز سے ابھی تک پانچ لاکھ چھتیس ہزار روہینگیا مسلمان میانمار چھوڑ کر بنگلادیش جا چکے ہیں۔

  راکھائن بازار میں تعطیل ہے اور بین الاقوامی امدادی اداروں کی رسائی مختلف علاقوں میں گھرے مسلمانوں تک بہت ہی کم ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میانمار کی فوج نے انتہائی وحشیانہ طریقے سے  راکھائن میں ہزاروں روھینگیائی مسلمانوں کو وطن چھوڑنے پر مجبور کردیا ہے جنہیں واپس لوٹ کر آنے کی اجازت نہیں ہے۔

معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ میانمار کی فورسز نے جان بوجھ کر روہینگیائی مسلمانوں کے اموال تباہ و برباد کئے اور انتہائی سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کو اپنے گھروں میں واپس آنے سے روک دیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری