شمال مغربی کرکوک میں عراقی فوج اور داعش کےدرمیان شدید جھڑپیں


شمال مغربی کرکوک میں عراقی فوج اور داعش کےدرمیان شدید جھڑپیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ شمال مغربی کرکوک میں عراقی فوج اور داعش کےدرمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے السومریہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ صوبہ کرکوک کے شمالی مغرب میں عراقی فوج اور داعشی دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق کرکوک کے الدبس نامی علاقے سے تمام لوگوں نے ہجرت کیا ہے۔

کرکوک کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جب عراقی فوج کرکوک میں داخل ہوگئی تو کئی درجن داعشی دہشت گردوں نے اچانک فوج پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس کے بعد طرفین میں شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے اور سینکڑوں لوگوں نے علاقہ چھوڑ دیا ہے۔

عراقی فوج کے مطابق اس نے بغیر کسی جھڑپ کے کرکوک کے وسیع علاقہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ عراقی ٹی وی نے عراقی فورسز اور کرد پیشمرگہ کے درمیان لڑائی کی خبروں کی تردید کی ہے۔

یاد رہے کہ عراقی کردستان ریجن کی خودمختاری کے لئے مسعود بارزانی کی جانب سے کرائے جانے والے ریفرنڈم پر عراق کی مرکزی حکومت اور دنیا نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری