کراچی:  سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 1 خطرناک شرپسند ہلاک 4گرفتار

سیکیورٹی فورسز نےشہرقائد کے مختلف علاقوں میں شرپسندوں کے خلاف کارروائی ایک ٹارگٹ کلر کو ہلاک جبکہ 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاہے۔

کراچی:  سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 1 خطرناک شرپسند ہلاک 4گرفتار

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کراچی کےعلاقے کورنگی میں سیکیورٹی فورسز نے شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کرکے ایک خطرناک دہشت گرد کو ہلاک جبکہ مزید 4شرپسندوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکاروں نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایک ٹارگٹ کلرعابد ہلاک کرنے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ٹارگٹ کلرعابد نے اجمیرنگری تھانے کی حدود میں ایک کانسٹیبل کو قتل کیا تھا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس نے کراچی میں محمد خان گوٹھ میں کارروائی کرکے دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ ایک ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گرفتارملزمان کےقبضےسے 2 پستول اورایک موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری