افغانستان، پاک سرحد کے قریب امریکی ڈرون حملہ 20 جاں بحق


افغانستان، پاک سرحد کے قریب امریکی ڈرون حملہ 20 جاں بحق

کرم ایجنسی سے ملحقہ افغان سرحدی علاقے میں امریکی ڈرون حملے میں کم ازکم 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکی جاسوس طیارے نے سرحدی علاقے میں ایک گھر پر 4 سے 6 میزائل داغے گئے۔

 حملے میں ابتدائی طور پر 5 افراد کی ہلاکت کی اطلاع تھی تاہم رات گئے ذرائع نے 20 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ حملے کے بعد ملبے سے کئی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ کئی افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا امریکی ڈرون طیاروں نے کرم ایجنسی سے متصل افغان علاقے نری کنڈاؤ میں ایک گھر کو نشانہ بنایا جس سے مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )سے جاری بیان کے مطابق فضائی حملہ لوئر کرم کے قریب افغان علاقے میں ہوا، پاکستان میں حملہ نہیں کیا گیا، بمباری کی آوازیں پاکستان کے علاقے میں ضرور سنی گئی ہیں۔

اکسپرس نیوز کے مطابق  ڈرون طیاروں نے حقانی نیٹ ورک کے کمانڈر کے زیر استعمال گھر کو نشانہ بنایا۔

ایک سرکاری عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ گزشتہ روز کئی گھنٹے سے 3 ڈرون طیارے محو پرواز تھے جن میں سے ایک نے مقبل کے علاقے میں ایک کمپاؤنڈ پر میزائل فائر کیے جس سے کمپاؤنڈ ملبے کا ڈھیر بن گیا اور اس میں موجود افراد ہلاک ہوگئے تاہم فوری طور پر ان کی شناخت نہیں ہوسکی۔

 خبر ایجنسی کے مطابق ایک عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ حملے کا ٹارگٹ حقانی نیٹ ورک کا کمانڈر ابوبکر تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری