گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ ہے، سپریم کورٹ


گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ ہے، سپریم کورٹ

پاکستان کی عدالت عالیہ کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے پاکستان کا حصہ ہونے پر تنازع نہیں ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی عدالت عالیہ نے گلگت بلتستان کو غیر متنازعہ علاقہ قرار دیتے ہوئے اسے پاکستان کا حصہ قرار دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان کی اعلیٰ عدالتوں میں ججز تعیناتی کے مقدمے میں اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں جبکہ اعتزاز احسن اور خواجہ حارث کو عدالتی معاون مقررکیا ہے۔

وکیل سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا گلگت بلتستان میں چیف جج سمیت تمام جج گلگت بلتستان کونسل تعینات کرتی ہے اور انتظامیہ کی طرف سے جج تعینات کرنا عدلیہ کی آزادی کے منافی ہے۔

اکسپرس نیوز کے مطابق گلگت بلتستان بارکونسل کے وکیل رائے نوازکھرل نے موقف اپنایا کہ  بارکونسل نے عدالتی بائیکاٹ کر رکھا ہے، حکومت کیپٹن(ر) صفدرکے من پسند افرادکو جج لگانا چاہتی ہے، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ ہونے پرکوئی تنازع نہیں ہے لیکن یہ حساس ترین معاملہ ہے، اس پر کیس کی حد تک گفتگوکریں گے۔

جسٹس عمرعطا بندیال نے کہاکہ انصاف کی فراہمی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے اور گلگت بلتستان پر ہمسایہ ملک کے ساتھ تنازع چل رہا ہے۔

 سلمان اکرم راجا نے کہاکہ عدالتی فیصلے سے عالمی فورم پر پاکستان کا موقف مضبوط ہوگا۔چیف جسٹس نے کہاکہ اس قانونی پیچیدگی کو حل کرنے کے لیے اعتزاز احسن اور خواجہ حارث کو عدالتی معاون مقررکررہے ہیں، عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعداٹارنی جنرل کو خود پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری