پاک فوج کے سربراہ سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات


پاک فوج کے سربراہ سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اہم ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اسلام آباد میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے دوطرفہ تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات کے دوران سعودی عرب اور پاکستان کے باہمی خصوصاً فوجی امور پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر دیگر عہدیداران بھی موجود تھے جب کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال اور ایک دوسرے سے تعاون بڑھانے سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری